وجہ انحطاط اسلام
:تحریر معتدل باتیں از محمد نعمت اللہ المتعثر آج مسلم دنیا میں اسلام کی انحطاط بڑی تیزی سے جاری ہے، دشمن اپنا کام مکمل کر چکا ہے ہو کوئی اسلام سے بد ظن ہے اسلام اطوار کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ ایسے ایسے باتیں اپنوں کی منہ سننی پڑ رہی ہے جو کہ غیر بھی نہیں کہے گا۔ اور یہ سب کچھ تب سے جاری ہوا جب سے سکول کا سٹوڈنٹ اور استاد کافر ہوا اور جب سے مدرسے کا طالب اور مدرس جاھل ہوئے۔ جب سے ہم نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر چھوڑ کر اپنے اخرت کی فکر بھی چھوڑ دی۔ اور جب ہم نے ماڈرن ایجوکیشن کو انگریز کی میراث کہہ کر رد کیا اور جب سے قرآن مجید اور احادیث کو چھوڑ کر شخصیت پرستی کرنے لگے۔ جب سے ہم نےایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگائے اور ایک دوسرے کے پیر کھینچنے لگے۔ جب سے ہم نے مذہب چھوڑا اور مسلک کی تبلیغ شروع کی۔ تب سے ہم نہ مسلمان رہے نہ کافر ہوئے بلکہ صرف شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، وہابی، مقلد اور محقق ہوئے جوکہ ایک دوسرے کے مطابق کافر، مرتد اور زندیق ہیں ۔ تب سے ایسے بھنور میں پھنس گئے کہ اپنے علاوہ ساری دنیا غرق نظر آئی۔ زمین اور آسمان سے بھی بڑی جنت کے اکیلے دعوے دار بن...
Comments
Post a Comment